ایران افریقی ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں توسیع کا خواہاں
ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58
تہران ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں متعین افریقی ملکوں کے سفراء کی مشترکہ نشست سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افریقی ملکوں کے درمیان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے اور تہران ان تعلقات کی توسیع کے لئے آمادہ ہے۔
(جاری ہے)
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد تعلقات کی توسیع کا ماحول سازگار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور افریقی ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا ذکر کیا اور کہا کہ تعلقات کی توسیع کے دائرے میں ایرانی حکام کے، افریقی ملکوں کے دورے اور افریقی ملکوں کے حکام کے ایران کے دورے، تہران کی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اس نشست میں افریقی ملکوں کے سفراء نے بھی صلاح و مشورے کے لئے مشترکہ نشست سے متعلق ایران کی جدت عمل کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں منجملہ سائنسی، توانائی، طب وصحت اور بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں بہترین کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ ان شعبوں میں افریقی ملکوں کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.