کراچی : پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:46
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے محمود آباد کشمیرکالونی اور منگھوپیر میں پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ،دستی بم اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس نے رات گئے کارروائی کی، پولیس جونہی علاقے میں داخل ہوئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا گیا، دوسری جانب منگھو پیر کے علاقے غازی گوٹھ میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلہ ہوگیا۔(جاری ہے)
فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مہتاب اور رشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
جبکہ دونوں دہشتگرد کریکرحملوں ، اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دریں اثناءنیوکراچی اور اتحاد ٹاﺅن میں قانون نافذکرنے والے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔منگھوپیر کے غازی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بکتر بند گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں4دہشت گردہلاک ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.