کراچی ‘ مبینہ خودکش حملہ آور سمیت2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) کراچی میں محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خودکش حملہ آور سمیت2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ‘ملزمان سے بم اوردیگراسلحہ برآمدہوا ہے۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق محمود آباد کی کشمیرکالونی میں حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے ایک مکان کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارا کہ اندر موجود ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ‘جوابی فائرنگ سے 2ملزمان شدید زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے خود کش جیکٹ، بم اوردیگراسلحہ برآمد ہوا ہے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹ ناکارہ بنادی ‘ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا اور مزیدکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.