کروڑوں کا فراڈ:
پنجاب ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے 15 افسران اور ملازمین کو کارروائی کا سامنا، مزید 24 اہلکاروں کے کیسز التواء کا شکار
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:29
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پنجاب ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے 15 مختلف رینک کے افسران اور ملازمین کو کروڑوں کے فراڈ کرنے کے الزامات میں محکمہ جات کارروائی کا سامنا ہے جبکہ ادارے میں مزید 24 اہلکاروں کے کیسز التواء کا شکار ہیں ۔ ادارے کی جانب سے جنوری 2015 سے فروری 2016 تک جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ نے سات افسران کو برطرف کر دیا ہے ۔
چھ اہلکاروں جو کہ جونیئر کلرک سے لے کر اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رینک کے شامل ہیں ان کو لازمی ریٹائرمنٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید چھ اہلکاروں جن میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹر شامل کو پنجاب ملازمین کی کارکردگی ، ڈسپلن اور احتساب ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ مزید چھ افسران جن میں پانچ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران ایک جونیئر کلرک اور ایک سپاہی شامل ہے کو ضابطی کارروائی جبکہ چار افسران کو جن میں ایک ایکسائز انسپکٹراور تین ڈی ای اوز شامل ہیں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے چار افسران کو بے قاعدگیوں کا مرتکب پایا گیا ہے ادارہ کی جانب سے 24 اہلکاروں کی انکریمنٹ کو روکا گیا ہے جن میں پندرہ انسپکٹر اور ایک سپاہی شامل ہیں جبکہ چھبیس اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے ایک جونیئر کلرک کی ایک مہینے کی تنخوا کا جرمانہ لگایا گیا ہے اعدادو شمار کے مطابق 2015 میں محکمہ نے 66 کیسز کا فیصلہ کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.