پاک اقتصادی راہداری منصوبہ مہنگا ہونے کا تاثر غلط ہے ‘ سی پیک کے تحت منصوبہ جات ملکی معیشت کے 3 اہم شعبہ جات توانائی، مواصلات اور گوادر کا احاطہ کرتے ہیں‘ مکران کوسٹل ہائی وے سی پیک کے ارلی ہارویسٹ منصوبہ جات کا حصہ نہیں ‘ طویل المدتی پلان 2020-30 میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام شروع کیا جائے گا ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام 2016 کے وسط تک متوقع ہے‘ وزارت منصوبہ بندی و ترقی واصلاحات کی رپورٹ
اتوار 20 مارچ 2016 12:56
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء ) وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے اس تاثر کی تردید کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) انتہائی مہنگا منصوبہ ہے ، سی پیک کے تحت منصوبہ جات ملکی معیشت کے 3 اہم شعبہ جات توانائی، مواصلات اور گوادر کا احاطہ کرتے ہیں ، مکران کوسٹل ہائی وے سی پیک کے ارلی ہاروسٹ منصوبہ جات کا حصہ نہیں تاہم طویل المدتی پلان 2020-30 میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام شروع کیا جائے گا ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعمیراتی کام 2016 کے وسط تک متوقع ہے ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی واصلاحات نے ایک دستاویزی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ انتہائی مہنگا ہے ۔
سی پیک کے تحت منصوبہ جات ملکی معیشت کے تین اہم شعبہ جات یعنی توانائی ، شاہراہوں ، ریلوے اور گوادر کا احاطہ کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
توانائی کے شعبہ میں آئی پی پیز کے طریقہ کار کی طرح 46 ارب ڈالر میں سے 77 فیصد رکھا گیا ہے ۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ گرانٹس اور رعایتی قرضہ جات بنیادی ڈھانچہ (بیسک انفراسٹراکچر) کی کثیر سرمایہ کاری بن جاتے ہیں ۔ 15سالہ باز ادائیگی کے عرصہ میں شرائط و قیود کے تحت قرضہ جات کا رعایتی عرصہ 5 سال ہے ۔
سی پیک منصوبہ کے تحت مکران کوسٹل ہائی وے پر ترقیاتی کام کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے دو رویہ ہائی وے ہے اور گوادر کو کراچی سے ملاتی ہے ۔ فی الحال یہ سی پیک کے ارلی ہاروسٹ منصوبہ جات کا حصہ نہیں تاہم درمیانی ، طویل المدتی پلان 2020-30 میں ضرورت کے مطابق ترقیاتی کام شروع کیا جائے گا ۔ گوادر ائیر پورٹ ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے طور پر سی پیک کا منصوبہ ہے اور تعمیراتی کام 2016 کے وسط تک متوقع ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں مزدوروں کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر بھرتی کیا جاتا ہے لہذا چینی مزدوروں کو خاص ترجیح نہیں دی جاتی ۔ سی پیک طویل المدت منصوبہ ہے مزدوروں کی تعداد پر پراجیکٹ میں مختلف ہو گی ۔ سی پیک میں 35 ارب ڈالر توانائی کے شعبہ کے لئے مختص کیے گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.