متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور وکٹ گرگئی، ایم کیو ایم لندن کے رہنما انیس ایڈووکیٹ مصطفی کمال گروپ میں شامل
مصطفی کمال اور دیگر ساتھیوں سے مل کر وقت کے فرعونوں کو للکاریں گے،ا لطاف حسین کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک رہی ہے، ا س نے ہمیں نہ گھر کا چھوڑا اور نہ وطن کا، مہاجر قوم تباہی کے دہانے پرلا کھڑا کر دیا گیا ، اپنے گناہوں کی سزا کیلئے تیار ہوں،ریاست ’’را‘‘ سے متعلق سامنے آنے والی چیزوں کی تحقیقات کرے ایم کیو ایم کے منحرف رہنما انیس ایڈووکیٹ کی مصطفی کمال، انیس قائمخانی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
پیر 21 مارچ 2016 18:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور وکٹ گرگئی، ایم کیو ایم لندن کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے مصطفی کمال گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین تھاکہ مصطفی کمال اور دیگر ساتھی وقت کے فرعونوں کو للکاریں گے،قائد ایم کیو ایم کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک رہی ہے، الطاف حسین سے ہمیں نہ گھر کا چھوڑا اور نہ وطن کا،ہماری محبتوں کے جواب میں انہوں نے قوم کو بدنما داغ دیا، آج مہاجر قوم کو وہاں لا کھڑا کر دیا گیا جہاں پیچھے کھائی اور آگے گڑھا ہے، اپنے ملک میں رہ کر اپنی قوم کیلئے جو کر سکا وہ کروں گا، اپنے گناہوں کی سزا کیلئے تیار ہوں،ریاست ’’را‘‘ سے متعلق سامنے آنے والی چیزوں کی تحقیقات کرے۔
پیر کو متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماء انیس ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم چھوڑ کر مصطفی کمال گروپ میں شمولیت اختیار کرلی، ڈیفنس میں کمال ہاؤس پرمصطفی کمال، انیس قائمخانی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ساتھ 32 سال گزارے ہیں ، میں ان کا احترام کم نہیں کرنا چاہتا،میں اس شخص کو جس کی ہم نے جوتیاں سیدھی کیں اور آنسو پونچھے، انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ان کیلئے 20 ہزار لوگوں نے جانیں دیں لیکن انہوں نے ہمیں نہ اپنے وطن کا چھوڑا نہ گھرکا چھوڑا،فرعونیت اﷲ کو پسند نہیں، آج ان کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.