چکوال میں یوم پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے تحت نظریہ پاکستان ر یلی
منگل 22 مارچ 2016 12:50
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) چکوال میں یوم پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے تحت نظریہ پاکستان ر یلی نکالی گئی جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شامل طلبہ نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔ طلبہ کی جانب سے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ، تیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الااللہ،جیوے جیوے پاکستان ،کشمیر بنے گا پاکستان و دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگاتے رہے اور مطالبہ کیا گیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ولبر ل ریاست کی بجائے اسلامی فلاحی ریاست بنایاجائے۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پرتیرا میرا رشتہ کیا لاالہ الااللہ، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے جیسے جملے درج تھے۔(جاری ہے)
ریلی کے اختتام پر شرکاء سے جماعة الدعوة چکوال کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں نے اس وقت مسلمانوں پر ایک جنگ مسلط کر رکھی ہے۔میدانوں میں انہیں شکست کا سامنا ہے جس پر انہوں نے تعلیمی اداروں کو خاص طور پر اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔
ہم نے ان شاء اللہ وہ نسل تیار کرنی ہے جو اسلام اور پاکستان کی صحیح معنوں میں محافظ ہو۔ دشمن ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ مشرقی پاکستان کی طرح باقی ماندہ پاکستان کو بھی نقصانات سے دوچار کیا جائے لیکن یہ سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔جماعة الدعوة چکوال کے تحت احیائے نظریہ پاکستان مہم جاری ہے اس سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ملٹی میڈیا بریفنگ دی جا رہی ہے جبکہ 23مارچ کو نظریہ پاکستان کانفرنس ہو گی جس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما کرنل(ر) نذیر احمد خطاب کریں گے-متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.