ملتان ، وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں (ن) کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ‘ رانا ثنا اللہ
بدھ 23 مارچ 2016 13:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ملتان اور وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی عوام کا وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ،عمران خان کے ” اتحادی “شیخ رشید نے مستقبل کا ادراک کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کی بات کی ہے ، عمران خان واویلے اور سینہ کوبی کواپنا ٹریڈ مارک بنانے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیں اور خیبر پختوانخواہ کے معاملات پر توجہ دیں ۔
ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے منفی سیاست کر کے نتائج دیکھ لیے ہیں ۔(جاری ہے)
حال ہی میں ملتان کے بعد وزیر آباد کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی انکی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ عمران خان کے پاس اب بھی وقت ہے کہ بلا جواز واویلا اورسینہ کوبی کرنے کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار نبھائیں اور جہاں عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے وہاں عوام کی خدمت کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ویمن پروٹیکشن بل پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بل کی شقوں پر بعض اعتراضات کے پیش نظر متبادل سفارشات طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں دینی جماعتوں کے سربراہوں سمیت دیگر علماء کرام کو بھی خطوط ارسال کئے ہیں کہ وہ متبادل سفارشات ارسال فرمائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.