ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت پر 25 مارچ سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
بدھ 23 مارچ 2016 14:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) ایران کے صدر حسن روحانی وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت پر 25 مارچ سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے۔ دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور ایران سے پابندیاں ختم ہونے کے بعد اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کریگی۔ حسن روحانی کا صدر کی حیثیت سے یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی 25 سے 26 مارچ تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ صدر کی حیثیت سے حسن روحانی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی پاکستان کے دورے پر آئیگا جس میں وزراء، اعلی حکام اور ایرانی تاجر شامل ہونگے۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کرینگے۔
دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کے استحکام ، بالخصوص ایران سے پابندیاں ختم ہونے کے بعد اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ بات چیت کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون کے حوالے سے بھی امور زیر غور لائے جائینگے۔ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد کی طویل تاریخ رکھتے ہیں اور یہ تعلقات ثقافتی ، مذہبی اور لسانی رشتوں پر مبنی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدر حسن روحانی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دیگا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مئی2014ء اور جنوری 2016ء میں دورہ ایران کے موقع پر صدر حسن روحانی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.