امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ، 2خواتین ہلاک
جمعہ 25 مارچ 2016 11:43
نیویارک ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے اورمختلف حادثات میں 2خواتین ہلاک ہوگئیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولو راڈو میں طوفان اور برف باری کے باعث ڈینور ایئر پورٹ بند کرنا پڑا اور پروازوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی ۔
(جاری ہے)
برفانی طوفان نے اب وسط مغربی ریاستوں کا رخ کر لیا ہے، وسکونسن میں 12 انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
ہارٹ فورڈ شہر میں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 خواتین ہلاک ہو گئیں۔ وسکونسن کے گورنر اسکاٹ واکر نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ میسی سیپی ، فلوریڈا اور الاباما سمیت کئی ریاستوں میں طوفانی ہواوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.