خیبر پختونخوا کے بجلی کے بقایا جات اور بلز ادا نہ کرنے والے علاقوں کے اراکین جرگہ تشکیل دے کر مسلے کا حل نکالیں‘ وزارت بھرپور معاونت کرے گی‘ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 70 فیصد اراضی حاصل کرلی ہے‘ یہ منصوبہ 9 سال میں مکمل ہوگا‘ رواں سال کے آخر تک بجلی کی پیداواری استعداد 18ہزار میگاواٹ تک لے جائیں گے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
جمعہ 25 مارچ 2016 15:26
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جن علاقوں میں بجلی کے بقایا جات اور بلز نہیں دیئے جارہے وہاں کے اراکین جرگہ تشکیل دے کر اس کا حل نکالیں‘ وزارت ان کی بھرپور معاونت کرے گی‘ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 70 فیصد اراضی حاصل کرلی گئی ہے‘ یہ منصوبہ 9 سال میں مکمل ہوگا‘ رواں سال کے آخر تک بجلی کی پیداواری استعداد 18ہزار میگاواٹ تک لے جائیں گے۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ نے 12 ہزار 620 میگاواٹ کی مجموعی استعداد کے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔(جاری ہے)
درآمدی کوئلہ سے چلنے والے پانچ اور تھر یا مقامی کوئلے سے چلنے والے چار پلانٹ شامل ہیں۔ 1210 میگاواٹ کے پانچ ہائیڈل پراجیکٹ شروع کئے گئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ہم بجلی کی پیداوار 16 ہزار 200 تک لے گئے تھے اس سال کے آخر تک 18 ہزار میگاواٹ تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اراکین جرگہ بنائیں ہم خیبرپختونخوا میں ان سے مکمل تعاون کریں گے، جن علاقوں میں بل ادا نہیں کئے جاتے وہاں پر لوڈشیڈنگ 18,18 گھنٹے تک بھی کی جاتی ہے۔ نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے موجودہ حکومت نے 70 فیصد اراضی حاصل کرنے کا کام شروع کیا۔ فنڈز کا اہتمام ہونے پر تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا۔ اس کی تکمیل نو سال میں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوابی‘ مردان‘ مالاکنڈ میں ٹرانسمیشن لائنیں بہت طویل ہیں ان کو کم کرنے کے لئے 58 کروڑ روپے صوبائی حکومت کو دو سال قبل دیئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا
-
عدت نکاح کیس میں جج پر اعتراض اور کیس منتقلی کی استدعا مسترد
-
افغان صوبے ہرات میں مسجد پر حملہ، چھ افراد ہلاک
-
پاکستانی سفیر کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات، عالمی اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.