چین کوسائنس کی مقبولیت کو فروغ دینا چاہیے،سیاسی مشیروں کی سفارشات
جمعہ 25 مارچ 2016 17:22
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے ارکان نے کہا ہے کہ سائنس کے فروغ کیلئے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں، مشیروں نے اپنی تجاویز گزشتہ روز ایک کانفرنس کے دوران پیش کی، جس کی صدارت چین کی عوامی، سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کے چیئرمین یو ژنگ شینگ نے کی۔
(جاری ہے)
مشیروں نے کہا کہ ملک نے ایسے ترقی کی ہے جس نے گزشتہ برسوں میں سائنسی علم کے بارے میں تیزی لائی ہے، اس کے باوجود سائنسی تعلیم ابھی فقدان سے دوچار ہے اور عوام زیادہ سائنسی علم یافتہ نہیں ہے، بعض مشیروں نے کہا کہ سائنس میں دلچسپی لینے کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے مزید عجائب گھر قائم کئے جانے چاہئیں جبکہ دوسروں نے استدلال پیش کیا کہ سائنسی تعلیم کیلئے مزید مالی امداد دی جانی چاہیے اور معیار میں بہتری کیلئے اساتذہ کے طور پر سائنسدانوں کو بھرتی کیا جانا چاہیے۔
مشیروں نے کہا کہ آئی ٹی کو سائنس کی تعلیم کو زیادہ ملوث کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، ان کا خیال ہے کہ سائنس کی تعلیم کو نوعمروں اور دیہی مکینوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور مارکیٹ اور سماجی تنظیموں کا کردار کی قدر کی جانی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.