تحفظ حقوق نسواں بل پر علماء اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا ہے ،مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کو اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرنا چاہئے ،حکومت بل میں تبدیلی کیلئے تیار ہے تو پھر احتجاج کیسا
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کی علماء اور مشائخ کے وفود سے گفتگو
جمعہ 25 مارچ 2016 18:54
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہتحفظ حقوق نسواں بل پر علماء اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ہوا ہے ،مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کو اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرنا چاہئے ،حکومت بل میں تبدیلی کیلئے تیار ہے تو پھر احتجاج کیسا ۔
وہ جمعہ کو مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،حافظ محمد امجد،مولانا اسد اﷲ فاروق،مولانا شفیع قاسمی،مولانا مشتاق لاہوری،مولانا عبد القیوم ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علماء کمیٹی اور حکومتی ذمہ داران کے درمیان ہونے والے اجلاسوں کے بعد گزشتہ روز یہ طے پاگیا ہے کہ جن شقوں پر علماء کے قرآن وسنت اور آئین پاکستان کے مطابق اعتراضات ہیں ان شقوں میں تبدیلی لائی جائے گی اور مذہبی جماعتوں اور علماء کرام سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے مزید کوئی اعتراضات ہیں تو حکومت انکو بھی دور کرنے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.