بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے حوالے سے آواز بلند کرکے قائداعظم کے فلسفہ کی یاددہانی کرائی ہے،ڈاکٹرنفیسہ شاہ
جمعہ 25 مارچ 2016 20:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی انسانی حقوق سیل کی کوآرڈینیٹر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے حوالے سے آواز بلند کرکے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فلسفہ کی یاددہانی کرائی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اختلاف ہے انہیں یہ یاد تک نہیں کہ قائداعظم کے ساتھی کون تھے اور کس کس نے قائداعظم کا ساتھ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی بنیاد رکھی۔ افسوس کہ آمرانہ ادوار میں اقلیتوں کے حقوق سلب کر دئیے گئے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سب کا ایک پاکستان اس وقت بن سکتا ہے جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نقطہ نظر پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو کسی آمر کا پاکستان نہیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان چاہیے جہاں ریاستی امور اور ہر شعبہ میں اقلیتوں کی بھرپور نمائندگی۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے غیرمنصفانہ سلوک کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہولی کے تہوار پر عام تعطیل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ سندھ سب کا ہے اور سندھ کا ہر باسی مساوی حقوق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جلد از جلد زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے خلاف قانون سازی کی جائے گی تاکہ سندھ کے کسی بھی فرد کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.