حکمرانوں کی نحوست سے قومی ادارے اور قومی کرکٹ تباہ ہو گئی،عوامی تحریک
کرپشن ،رشوت ،سفارش کلچر نے پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر دیں ،خرم نواز گنڈا پور ،میجر(ر) محمد سعید 28مارچ کی اے پی سی کے انتظامات مکمل،ہم خیال سیاسی جماعتیں شریک ہونگی ،ترجمان
جمعہ 25 مارچ 2016 22:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی عہدیداران نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن،سفارش کلچر کی سر پرستی اورظلم اور اقربا پروری کی وجہ سے برکت اٹھ گئی۔قومی اداروں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی واحد تفریح قومی کرکٹ بھی تباہ ہو گئی،حکمرانوں کے سیاسی ،معاشی اور سماجی جرائم نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں۔
موجودہ حکمران مزید کچھ عرصہ برسر اقتدار رہے تو اصلاح کی گنجائش بھی ختم ہو جائے گی ۔ وہ جمعہ کو زیر اہتمام 28مارچ کو ہونیوالی اے پی سی کے انتظامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،چیف آرگنائزر میجر (ر) محمد سعید،فیاض وڑائچ،نور اﷲ صدیقی،ساجد بھٹی نے شرکت کی۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ 28مارچ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن اور کرپشن کے خلاف دو ٹوک لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت سے رابطہ ہوا ہے اور انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.