کوئٹہ،عوام عہدکریں آئندہ کسی کوبھی کرپشن نہیں کرنے دینگے،جماعت اسلامی بلوچستان

کرپٹ حکمراوں نے عوام کودونوں ہاتھوں لوٹا،کرپشن کے باعث پاکستان بدنام،رسواء اورمعاشی اورسیاسی طورپرتباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے،بیان

جمعہ 25 مارچ 2016 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام عہد کریں کہ آئندہ کسی کو بھی کرپشن نہیں کرنے دیں گے کرپٹحکمرانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے کرپشن کی وجہ سے پاکستان بدنام رسوا ومعاشی اور سیاسی طور پر تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے معاشی سیاسی انتخابی ومالی کرپشن کو راستہ روکھنا ہر فردکی ذمہ داری ہے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں بدعنوان عناصر کے خلاف برتفریق کاروائی ہونی چاہیے سیاسی بیانات اور بے عمل دعوؤں سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی ۔

جماعت اسلامی کی کرپشن فری بلوچستان مہم جاری ہے انشاء اﷲ کرپشن کے خاتمے تک ہم اس قومی مہم کو جاری رکھیں گے ۔کرپٹ مافیا کو بے نقاب کرنے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے دیانت داربیوروکریسی اور نیک وصالح آفیسرز کوساتھ دینا چاہئیے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی مہم قوم کی فلاح وترقی اور خوشحالی کی عوامی مہم ہے بدقسمتی سے کرپشن ہر ادارے میں روزبروز ترقی کر رہی ہے کرپشن کو کرپٹ مافیا نے اپنا حق سمجھ لیا ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام اگر دیانت واخلاص اور نیک نیتی سے عہد کریں کہ ہم آئندہ کسی کرپٹ و غلط فرد کو ووٹ نہیں دیں گے اور کرپٹ مافیا کے خلاف آوازبلند کریں گے توانشاء اﷲ بہت جلد ملک واداروں سے برائی ،بے روزگاری ،بدعنوانی ،دھاندلی اور ہر دھوکہ وفراڈ ختم ہوجائیگا ہم عوام کیساتھ ملکر کرپشن کو ختم کریں گے اور کرپٹ مافیا کو بے نقاب کریں گے اگرجماعت اسلامی کی عوامی مہم کامیاب ہوئی تو کرپشن حکومتی ایوانوں سمیت ملک کے ہر ادارے سے ختم ہوجائیگی اورانشاء اﷲ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی روزانہ بارہ ارب روپے کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرکے عبرتناک سزادینے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی عدل وانصاف کی اسلامی حکومت چاہتی ہے اور ملک سے پر قسم کی کرپشن کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔