ماسکو میں محصور مزید18 تاجر پاکستان پہنچ گئے‘ پاکستانیوں کی تضحیک کرنے پر حکومت روس کے ساتھ سفارتی سطح پرمعاملے کو اٹھائے:ڈی پورٹ ہونے والے تاجروں کا مطالبہ
میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 12:26
اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) ماسکو میں محصور رہنے والے مزید18 تاجر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تاجر پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کے مطابق ماسکوسے ترکی ڈی پورٹ کئے گئے مزید 18پاکستانی تاجر پاکستان پہنچ گئے ہیں، یہ افراد فلائٹ ٹی کے710 کے ذریعے ہفتے کی صبح4 بج کر 25منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی قونصلیٹ کا اہلکار صبح 9 بجے سے پاکستانیوں کے ساتھ تھا، قونصلیٹ کا یہ اہلکار ڈی پو رٹ ہونے والے افراد کی مدد اورروانگی کویقینی بنانے کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔روس سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی تاجروں نے ماسکو حکام کے ناروا رویئے پر شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے بتایا ہے کہ ماسکو ایئر پورٹ حکام نے انہیں گھنٹوں بھوکا پیاسا رکھا ، قیدیوں جیسا سلوک کیا ، ذہنی اذیت پہنچائی ‘ماسکو سے استنبول ڈیپورٹ کئے گئے مزید18 تاجر ترک ائیر لائین کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ،30 تاجر گزشتہ روز استنبول کے راستے جبکہ 81 براستہ دبئی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.