پاکستان نے سول اور ملٹری مقامات پر اپنے جوہری مواد کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقنی بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں:نیوکلیئر کانفرنس سے قبل جاری ہونے والی رپورٹ
میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 12:47
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) پاکستان نے سول اور ملٹری مقامات پر اپنے جوہری مواد کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقنی بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیںنیوکلیئر کانفرنس سے قبل جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ پر نظرثانی کی ہے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ایمرجنسی پریپارڈنس ریویو سروس کا مشن بھی حاصل کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے اپنے نیوکلیئر سیکیورٹی ایکشن پلان میں بھی آئی اے ای اے کے تعاون سے تجدید کی ہے اور نیوکلیئر ایمرجنسی مینیجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، جبکہ ایک نیوکلیئر سیکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
چوتھی اور آخری نیوکلیئر سیکیورٹی کانفرنس 31 مارچ سے یکم اپریل تک امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستانی و ہندوستان وزرائے اعظم سمیت کئی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اپریل 2009 میں امریکی صدر براک اوباما نے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے نیوکلیئر کانفرنس منعقد کرنے کی کوششوں کا آغاز کیا تھا۔پہلی نیوکلیئر کانفرنس سال 2010 میں واشنگٹن میں ہوئی، دوسری 2012 میں سیول اور تیسری گزشتہ سال دی ہیگ میں ہوئی تھی۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ رواں سال نیوکلیئر کانفرنس میں جوہری دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ انتہائی افزودہ یورینیم کے استعمال کو کم سے کم کرنے، غیر محفوظ جوہری اثاثوں کو محفوظ بنانے، جوہری اسمگلنگ کے انسداد اور دہشت گردی میں اس کی روک تھام کے حوالے سے مشترکہ طور پر اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔2 روز قبل واشنگٹن کی آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن اور پارٹنرشپ فار گلوبل سیکیورٹی نامی دو غیر سرکاری تنظیموں نے بھی خصوصی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں عالمی سیکیورٹی کا جائزہ پیش کیا گیا تھا۔پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نے اپنی نیشنل ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ پر نظرثانی کی ہے اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ایمرجنسی پریپارڈنس ریویو سروس کا مشن بھی حاصل کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے اپنے نیوکلیئر سیکیورٹی ایکشن پلان میں بھی آئی اے ای اے کے تعاون سے تجدید کی ہے اور نیوکلیئر ایمرجنسی مینیجمنٹ سسٹم تیار کیا ہے، جبکہ ایک نیوکلیئر سیکیورٹی ٹریننگ اینڈ سپورٹ سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.