صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی برادری بالخصوص پاکستان میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش
مسیحی برادری بلکہ تمام اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق ہمیشہ حاصل ہیں اور رہیں گے ٗبیان
ہفتہ 26 مارچ 2016 19:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی برادری بالخصوص پاکستان میں رہنے والے مسیحی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسیحی برادری بلکہ تمام اقلیتوں کو پاکستان میں برابری کے حقوق ہمیشہ حاصل ہیں اور رہیں گے۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار ہمیں حضرت عیسی علیہ السلام کی محبت ، برداشت اور بھائی چارے پر مبنی تعلیمات کی یاددلاتا ہے جو اِنھوں نے اﷲ کے سچے نبی کی حیثیت سے بنی نوع انسان تک پہنچائیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ امن اور رواداری کے فروغ کے لیے ان کی آفاقی تعلیمات کومعاشرے میں عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر قیام پاکستان کی جدوجہد اور قومی ترقی کے لیے مسیحی برادری کی بے لوث خدمات پران کی تحسین کرتا ہوں ۔مجھے یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کی ترقی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.