جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے مزاروں کے گدی نشینوں کا کنونشن (پرسوں )طلب کرلیا
سندھ اور جنوبی پنجاب کی بڑی اور قدیمی خانقاہوں کے پانچ سو سے زائد گدی نشین شریک ہونگے‘خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ
ہفتہ 26 مارچ 2016 21:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) چیئرمین علماء و مشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی پاکستان اور سجادہ نشین درگاہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے مزاروں کے گدی نشینوں کا کنونشن پرسوں ( پیر ) 28مارچ کو سکرنڈ (سندھ)میں طلب کرلیا ہے جس میں سندھ اور جنوبی پنجاب کی بڑی اور قدیمی خانقاہوں کے پانچ سو سے زائد گدی نشین شریک ہونگے ۔
دربار خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن میں منعقدہ ایک تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اولیا ء اﷲ کے مزاروں کی بے حرمتی اور ان سے وابستہ لاکھوں عقیدت مندوں پر ظلم وجبر کا رویہ ترک کردیں ۔(جاری ہے)
حکمران ملک کے نظریہ کو ملیا میٹ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا مگر آج ان شہداء کے گھرانوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور حکمران اپنی بدمستیوں میں مگن ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو خدا نخواستہ جغرافیائی حیثیت بھی خطرے میں پڑ جائے گی ۔قوم نے جس پاکستان کے کیلئے لاکھوں جانیں قربان کیں اور تاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت کی وہ محض معاشی ترقی کیلئے نہیں بلکہ اسلام کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کیلئے تھی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعددنیا میں اسلام کے نام پر قائم ہونے والی دوسری مملکت تھی ،آج اس مملکت خداداد کے اقتدار پر قابض لوگ مغرب کو خوش کرنے کیلئے اس کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے پر تلے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی خانقاہوں اور اولیا اﷲ کے درباروں سے وابستہ عقیدت مند حکمرانوں کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.