لوگوں کا مارنا بہادری نہیں بزدلی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 26 مارچ 2016 22:33

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 مارچ۔2015ء) لورلاائی میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں نیشنل پارٹی کا جلسہ زیر صدارت سابق ویزر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ منعقد ہو اجبکہ مہمان خصوصی صو بائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلو چ تھے جلسہ میں خیر جان بلوچ،ڈاکٹر اسحاق بلوچ، کریم کھیتران، صدیق پانیزئی،ملک منور پانیزئی، وزیر شاہ، نجیب اﷲ،ملا عبدالرزاق حمزہ زئی، ملک دولت خان حمزہ زئی نصراﷲ ترین،خلیل اﷲ اخونذادہ،اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہمارے ڈھائی سالہ دور میں ہم نے ٹارگٹ میں کمی،اغوا برائے تا وان کا خاتمہ کیا روڈز کو سیف کیا اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت نواب ثنا ء اﷲ زہری سے تعا ون جاری رہے گا ہمارے قائدین نے پشتونوں کے ساتھ ملکر انگیزوں کے خلاف جنگ لڑی ہم نے ہمیشہ پشتون ،بلوچ اور نچلے طبقے کی بات کی ہم نے نفرتوں کے خاتمے کیلئے کام کیا دونوں قوموں کو ملکر اپنے حقوق کیلئے وفاق سے مطالبہ کر نا چاہئے پسماندہ علاقوں میں تعلیم، صحت کا فقدان ہے نیشنل پارٹی بھوک جہالت کے خاتمے کیلئے کو شاں ہے علاج بے روزگار دینا ہمارے پروگرام میں شامل ہے کر پشن نے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا مجے جب کر سی ملی یہ عوام کی امانت تھی اگر کرپشن کر تا تو عوام اور اﷲ دونوں کے سامنے جواب دہ ہوتا اﷲ کے فضل کرم سے آج سب کے سامنے سرخر و ہوں یہی چیز سب سے بڑی دولت ہے ہمارے پارٹی کا سب سے بڑا ایجنڈا تعلیم ہے اس لئے میں تعلیم بجٹ4فیصد سے بڑھاکر 24فیصد کیا بلو چستان میں تین میڈیکل کالجز کی منظوری مزید یو نیورسٹی قائم کی اور یہ پشتون ،بلوچ دونوں علاقوں کو دیئے اس میں کو ئی بد نیتی نہ تھی بلو چوں اور پشتونوں کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر جدوجہد کر نا چاہئے ہم تمام سیاسی پارٹیوں کومنظم اور عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کے خواہاں ہیں ہمارے پارٹی تعصب سے بالا تر لورالائی اور بارکھان کے عام نے بہت عزت دی بارکھان میں کریم کھیتران کے تعاون سے 10ہزار کا جلسہ بارکھان کے عام اور سابقہ نظاموں کیلئے پیغام ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور نیشنل پارٹی کے سیوا کسی میں جمہو ریت نہیں وزیر اعلیٰ کی حیثٰت سے پارٹی کے اندر تنقید بر داشت کی میرا یہاں عوام سے اپیل ہے کہ علاقائی ،قبائلی،جھگڑوں ،دشمنو کو تر ک کر کے اپنے بچوں کو تعلیم دیں ،لوگوں کا مارنا بہادری نہیں بزدلی ہے بچوں کے صحت کا خیال رکھیں ان کو پولیوں سے دور رکھیں اپنی حثیت پر توجہ دیں یہاں پانی کی کمی ہے اسلئے یہاں ڈیموں کی ضرورت ہے ورنہ لورالائی خضدار کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو نگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد غوث بخش بزنجو نے اونٹ کے ذریعہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا یا اس لئے آْپ لوگ بھی پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں آج کل موبائل انٹر نیٹ کا دور ہے لوگوں نے سابقہ وزیروں نے بنگلے بنائے ہمارے وزیر دوسروں کے مکان کرائے پر رہتے ہیں ہم تقسیم کر نے والے نہیں بلکہ قوموں جوڑنے والے ہیں اس مو قع پر لورالائی میختر ،ہرنائی کے سینکڑوں افراد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر ڈاکٹر عبدالما لک اور رحمت بلوچ نے ان کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے ان کا خیر مقدم کیا جسے سے خیر جان بلو چ،ڈاکٹر اسحاق بلوچ وڈیرہ کریم کھیتران صدیق پانیزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس سے قبل قائدین کو جلسہ گاہ ایک جلوس کی شکل میں لایا گیا اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بعد میں صوبائی مشیر سردار در محمد ناصر کی رہا ئش گاہ میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے میڈٰیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ اپنے دار میں کرپشن کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے میں نے اپنے وزارت سے شورعات کیں اور میں آج بھی آپ لوگوں کے سامنے احساب کیلئے تیاریوں لیکن مخلوط حکومت میں اس کی روک تھام بہت مشکل ہے انہوں نے کہا بعض پارٹیاں گذشتہ الیکشن میں کم ووٹ ملی بات کر تے ہیں وہ کیوں الیکشن نہیں لڑاسکے انہوں نے کہا کہ نواب ثنا ء اﷲ زہری نے ہما ری امن کے سلسلے میں پالسیاں جاری رکھیں ہیں بلو چستان میں امن خراب کر نے میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت مل بھی گئے ہیں اقتدار میں کر سی آ نی جانی شے ہے 2018کے الیکشن میں نیشنل پارٹی بڑی پارٹی بنا کر اُبرے گی لیکن بلو چستان میں اس کے باوجود مخلوط حکومت قائم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :