پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچ گئی
ٹیم کی قیادت ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کر رہے ہیں ،پٹھان کوٹ واقعہ کے عینی شاہدین اورزخمیوں سے سوالات کی اجازت ہو گی
اتوار 27 مارچ 2016 14:13
لاہور/نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2016ء) پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچ گئی ، تحقیقاتی ٹیم کی قیادت جے آئی ٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر کر رہے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پٹھان کوٹ واقعہ کے عینی شاہدین اورزخمیوں سے سوالات کی اجازت اور ائیر بیس میں حملے کی جگہ تک محدود رسائی دی گئی ہے تاہم سکیورٹی اہلکاروں سے تحقیقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم جے آئی ٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کی قیادت میں خصوصی طیارے کے ذریعے اتوار کے روز لاہور سے بھارت پہنچی ۔(جاری ہے)
ٹیم کے دیگر ممبران میں آئی بی کے محمد عظیم ارشد، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد، ایم آئی کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزااور سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کے شاہد تنویر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے روانگی سے قبل بھارت میں تمام پہلوؤں پر تحقیقات کے حوالے سے اپنا بھرپور ہوم ورک کیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ سوالنامہ بھی تیار کیاگیا ۔ بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاگیا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارتی سکیورٹی فورس کے افسران یا اہلکاروں سے سوالات نہیں کر سکتی البتہ عینی شاہدین اور زخمیوں سے سوالات کرنے کی اجازت ہو گی بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کو بھارتی سکیورٹی فورس کے ائیر کرافٹ کے ذریعے پٹھان کوٹ ائیر بیس لیجایا جائے گا لیکن وہاں اسے محدود رسائی دی گئی ہے ۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم ائیر بیس کے ٹیکنیکل علاقے میں نہیں جا سکے گی ۔ پاکستانی ٹیم سارے معاملے پر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بھارت کی نیشنل انوسٹی ایجنسی کے حکام سے بھی ملاقات کرے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے آنے والی ٹیم کو انتہائی سخت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ پاکستانی سے روانہ ہونے والی ٹیم کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ٹیم نے روانگی سے قبل تحقیقات کے حوالے سے اپنا بھرپور ہوم ورک کیا ہے ۔ پاکستان سے جانے والی ٹیم کا ممکنہ طور پر سات روزہ دورہ ہے اور ٹیم بھارت سے واپسی کے بعد اس پر اپنی مکمل رپورٹ تیار کرے گی اور بھارت کی طرف سے فراہم کئے جانے والے ثبوتوں اور اپنے طور پر کی جانے والی تحقیقات کے حوالے سے مفصل رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.