ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چاہ بہار میں موجود ہے اور را کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے ‘ کلبھوشن یادیو

”را “ کے ایجنٹ کے دوران تفتیش انکشافات پر پاکستان کا ایران کو قانونی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ ایران میں ”را“ کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا‘ ذرائع نجی ٹی وی

اتوار 27 مارچ 2016 16:52

ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چاہ بہار میں موجود ہے اور را کا نیٹ ورک ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ایک ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی چاہ بہار میں موجود ہے اور را کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے جس پر پاکستان نے ایران کو قانونی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایران میں را کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے ایران کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سرگرمیوں کے معاملے پر لیگل ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ ایران میں را کی سرگرمیوں اور نیٹ ورک کی معلومات فراہم کی جائیں۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کا ایک ساتھی راکیش عرف رضوان اب بھی ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار موجود ہے اور نیٹ ورک کو آپریٹ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں را کا معاملہ اٹھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :