پولیس کے سابق کانسٹیبل کے چہلم میں شریک افراد کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ‘ تعداد کم ہوگئی
پیر 28 مارچ 2016 14:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پولیس کے سابق کانسٹیبل کے چہلم میں شریک افراد کا دھرنا دوسرے روز بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جاری رہا تاہم دھرنے میں شریک افراد کی تعداد کم ہوگئی ‘ ریڈزون میں موبائل فون سروس پھر کئی گھنٹے بند رہی ‘ سفارتخانوں میں کام کر نے والے ملازمین کو نہ آنے کی ہدایت کی گئی ‘ اہم عمارتوں اور تنصیبات کا کنٹرول کا پاک فوج نے سنبھالے رکھا اور سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو شروع ہونیوالا احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا تاہم دھرنے میں شریک افراد کی تعداد کم ہوگئی ۔مظاہرین نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے ریڈ زون میں دھرنا دیا ‘ان مطالبات میں ملک میں شریعت کا نفاذ بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
مطالبات میں دہشت گردی اور قتل سمیت مختلف مقدمات میں گرفتار کیے گئے سنی علماء اور رہنماوٴں کی غیر مشروط رہائی، ممتاز قادری کو شہید تسلیم کیا جانا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قادری کے سیل کو قومی ورثہ قرار دینا اور توہین کے قوانین میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہ کیے جانے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔
اسلام آباد کے ریڈ زون ایریا اور ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح سے موبائل فون سروسز بھی بند ہونا شروع ہو گئی تھیں جو کئی گھنٹے بند رہی۔پولیس ذرائع کے مطابق فی الحال پولیس کو جو احکامات جاری کیے گئے ہیں ان کیمطابق ہمیں اہم تنصیبات کی حفاظت کرنی ہے۔ اور فوج بھی اسی لیے طلب کی گئی ہے کیونکہ لوگ بہت زیادہ مشتعل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.