برطانیہ ایک بار پھر خطرناک طوفان کیٹی کی زد میں ، سینکڑوں پروازیں منسوخ،ملک کے مختلف حصوں میں وارننگ جاری

پیر 28 مارچ 2016 14:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء ) برطانیہ ایک بار پھر خطرناک طوفان کی زد میں آگیا،طاقت ور ہوا کے طوفان کیٹی نے تباہی مچا دی ، ہوا کی رفتار 100 سے 106 گلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،سینکڑوں پروازیں منسوخ جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں وارننگ جاری کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ ایک بار پھر خطرناک طوفان کیٹی کی زد میں آگیا جس کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ، ملک کے مختلف حصوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں طاقت ور ہوا کے طوفان کیٹی نے تباہی مچا دی ۔ ہوا کی رفتار 100 سے 106 گلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔جنوبی حصے میں واقع سمندر میں خطرناک لہریں اٹھنے سے پانی کناروں سے باہر آ گیا ۔ طاقت ور ہواں کے باعث نائن ایلمز ڈسٹرکٹ میں کئی دیواریں گر گئیں ۔کرالی ٹاون کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر تیز ہواں کے سبب بیس سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ویلز میں ییلوجبکہ لندن اور جنوب مشرقی حصوں میں ایمبر وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو سفر سے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :