Live Updates

عمران خان سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ملاقات

پیر 28 مارچ 2016 21:55

عمران خان سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی ملاقات

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ، لیجنڈ کرکٹر عمران خان سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہور میں ملاقات کی ،جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کی خواہش پر ذاکر خان نے عمران خان سے ملاقات کا اہتمام کیا جس میں قومی ٹیم کی کاکردگی اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وقار یونس کے کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے بارے بھی تبادلہ خیال کیاگیا تاہم عمران خان نے وقار یونس کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے طے شدہ معاہدے تک کوچنگ جاری رکھنی چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :