سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق اقدامات پرتفصیلات طلب کرلیں

منگل 29 مارچ 2016 13:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ نے 2014 میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کے معاملے اور حالیہ گرمی پر ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

دو سال قبل 2014 میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کے معاملے پر عدالت کی جانب سے نیپرا سے استفسار کیا گیا ہے کہ بتایا جائے متوقع ہیٹ اسٹروک سے متعلق کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ جس پر نیپرا نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ نیپرا کی جانب سے رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک نے نظام بہتر کرنے کیلئے 450 ملین روپے کی سرمایہ کری کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :