خیبرپختونخوااسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ،صحت اورآثارقدیمہ سے متعلق تین بلوں کی متفقہ منظوری دیدی
منگل 29 مارچ 2016 19:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء )خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس کے دوران پبلک سروس کمیشن ،صحت اورآثارقدیمہ سے متعلق تین بلوں کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے بل کے تحت آثارقدیمہ کی سائیٹ یا نوادرات کو نقصان پہنچانے پرکسی شخص کودوسال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ آثارقدیمہ بل کے تحت عام لوگوں پر آثارقدیمہ کے مقامات کی کھدائی پرپابندی ہوگی حکومت کی نگرانی میں مختلف سائیٹ کامعائنہ کیاجائے گا اسی طرح اگرکسی آثارقدیمہ کی سائیٹ یا عجائب گھرمیں موجود دیگرنوادرات کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے کی کوشش کی تو اسے دوسال تک قید اوردس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔
اگر کوئی بیرونی کمپنی کسی سائیٹ پر کھدائی کرناچاہتی ہے تو اس سے پہلے محکمہ سے این اوسی حاصل کرنی ہوگی بغیراجازت کے کھدائی کرنیوالوں کو پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
حکومت آثارقدیمہ کے مختلف سائیٹ کو دریافت کرنے کیلئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کریگی اور اس کے لئے مقامی لوگوں کے خدمات بھی حاصل کئے جائینگے۔
سینئرصوبائی وزیر شہرام ترکئی نے اجلاس کے دوران ایوان کوبتایاکہ صوبے کے بڑے ہسپتالوں کو خودمختاری دی جارہی ہے جہاں وہ ضرورت کے مطابق اپنے لئے ڈاکٹروں کی تعیناتی بھی کرسکیں گے اور دیگرلوازامات کی بھی خریداری کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بجائے ہسپتال کے ایک ایک چیز کیلئے پیسے دئیے جائیں اب سرکاری ہسپتالوں کو اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ اپنے لئے اعلیٰ کوالٹی کے آلات و دیگرچیزیں خرید سکتے ہیں انہوں نے واضح کیاکہ پیرامیڈیکس کی ہڑتال کے دباؤ میں حکومت کبھی نہیں آئے گی آئے روز ہڑتال ایک فیشن بن گیاہے حکومت ڈاکٹروں کی طرح پیرامیڈیکس کی تنخواہیں بھی بڑھائے گی ۔قربان علی کے نکتہ اعتراض پر معاونین خصوصی برائے صنعت وتجارت کریم خان نے ایوان کوبتایاکہ کرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب زمین کی خریداری کے حوالے سے جس قیمت کا تعین کیاگیاہے اس میں اضافہ ممکن نہیں اگرمقامی لوگ مزید احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے تو ان کیخلاف ایف آئی آر واپس لئے جاسکتے ہیں ۔تحریک انصاف کے قربان علی خان نے نکتہ اعتراض پر پوچھاتھاکہ 1996 ء میں موٹروے کیلئے تین لاکھ روپے میں ایک کنال زمین خریدی گئی تھی لیکن اب پندرہ ہزار روپے میں خریدی جارہی ہے جوکہ مقامی لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے بعدازاں سپیکراسدقیصرنے صوبائی اسمبلی کواجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.