آمریت کے دور میں پروان چڑھائے گئے دہشت گردی کے عفریت کے ہاتھ اب ہمارے گریبانوں تک آن پہنچے ہیں،سینیٹر پرویز رشید
بدھ 30 مارچ 2016 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آمریت کے دور میں دہشت گردی کے جس عفریت کو پروان چڑھایا گیا اس کے ہاتھ اب ہمارے گریبانوں تک آن پہنچے ہیں، آپریشن ضرب عضب کی طرح میڈیا کو بھی فکری ضرب عضب شروع کرنا ہوگا۔ انتہاء پسندی کے جراثیم باقی رہے تو دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔
بدھ کو انفارمیشن سروسز اکیڈیمی میں نیشنل پریس کلب اور وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام تصادم، دہشت گردی اور دفاع کی رپورٹنگ کے حوالے سے صحافیوں کیلئے منعقدہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ معاشرے میں نظریاتی تنازعات کی رپورٹنگ کرنا ایک مشکل کام ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ فکری اساس کی سمت درست ہو، رپورٹرز کو اپنی نظریاتی اور فکری تعلیم سے بالاتر ہو کر رپورٹنگ کرنی چاہئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.