پنجاب میں (ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،فوج اور رینجرز آپریشن وقت کی ضرورت ہے ‘ چوہدری محمد سرور
بدھ 30 مارچ 2016 15:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے صد ارتی چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،پنجاب میں فوج اور رینجرز آپریشن وقت کی ضرورت ہے کیونکہ (ن) لیگ پنجاب میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردو ں کیخلاف آپریشن میں سنجیدہ نہیں ،دہشت گردی میں جو بھی ہاتھ ملوث ہیں انکو بے نقاب کر نا حکمرانوں کی ذمہ دار ی ہے،عمران خان سچ کہتے ہیں کہ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پو لیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کر نا ہو گا ،تحریک انصاف دہشت گردی سے متاثر خاندانوں کیساتھ ہے انکے غم میں برابر کے شریک ہیں،ملک کی تباہی میں وی آئی پی کلچر کا بھی اہم رول ہے اسکو ختم کر نا ہوگا ۔
وہ جناح ہسپتال لاہور میں گلشن پارک سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر کامران پر ویز ‘وسیم چوہدری ‘عبید الر حمن سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نروتحر یک انصاف پنجاب کے صد ارتی چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونیوالی دہشت گردی میں بے گناہ اور معصوم لوگ نشانہ بنے جس پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اوراس بات میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کاانسانیت سے دور کا بھی تعلق نہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا جا سکے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘ پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.