دھرنا قیادت کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا گیا ،ہم نہیں بلکہ دھرنا قیادت مذاکرات کیلئے خود چل کر ہمارے پاس آئی ،آئندہ ڈی چوک کو سیاسی ،مذہبی یا کسی بھی اجتماع کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دھرنے کے بعد وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم کو پرپوزل بھیج دیاگیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مارچ 2016 19:50
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے بعد وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم کو پرپوزل بھیج دیاگیا ہے کہ آئندہ ڈی چوک کو سیاسی ،مذہبی یا کسی بھی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دھرنا قیادت کے ساتھ کوئی تحریری معاہدہ نہیں کیا گیا ہے،مئوقف تھا کہ کوئی بھی حکومتی نمائندہ دھرنے میں احتجاجی مظاہرین سے ملاقات نہیں کرے گا جبکہ نہ ہی کوئی تحریری معاہدہ کیا جائیگا ،ہم مذاکرات کیلئے نہیں گئے بلکہ دھرنا قیادت خود چل کر ہمارے پاس آئی۔
انہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل تھی ہم نے پانچ بجے آپریشن کا فیصلہ کیا تو آپریشن کے عین وقت کراچی سے اسلام آباد میں رہائش پذیر دو قابل احترام شخصیات درمیان میں آگئیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی کے ساتھ مظاہرین کو چہلم کی اجازت دی لیکن ان کے ارادے نیک نہیں تھے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دھرنے کے بعد وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم کو پرپوزل بھیج دیاگیا ہے کہ آئندہ ڈی چوک کو سیاسی ،مذہبی یا کسی بھی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جب تک اس پرپوزل پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ڈی چوک میں جلسہ جلوس کرنے پو پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈی چوک کو جلسہ گاہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں بنایا گیا۔تاہم آئندہ ڈی چوک کو سیاسی ،مذہبی یا کسی بھی اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے قانون توڑا ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ دھرنا کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں راولپنڈی سے 1070لوگ گرفتار کیے جن لوگوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ان کو چھوڑ دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں دھرنے کے شرکاء کوروکنے کی ناکامی پروفاقی سطح پر تحقیقات ہونگی جبکہ اس طرح کی تحقیقات پنجاب میں بھی کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دھرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش تھی لیکن اس تمام صورتحال میں میڈیا نے انتہائی مثبت کردار ادا کیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.