وراثت میں خواتین کا حصہ یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی گئی ‘ملازمتوں میں خواتین کا کو ٹہ بڑھایا گیا ‘ دین حق نے عورتوں کو جن خصوصی حقوق سے نوازادنیا کے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی،دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی خواتین کے10 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت
جمعرات 31 مارچ 2016 19:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء) گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دین حق نے عورتوں کو جن خصوصی حقوق سے نوازادنیا کے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی،پاکستانی خواتین باصلاحیت ،تعلیم یافتہ اور محنتی ہیں اور انہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی رخسانہ کوکب کی سربراہی میں خواتین کے دس رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہورمیں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں نگہت اظہار، تحمینہ شیر درانی ، صفیہ اسحاق ، سمیرا عابد ، ثنا فرحان، بی بی وڈیری ،روزینہ عتیق اور نجمہ بلال رانانے شرکت کی ۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ان کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وراثت میں خواتین کا حصہ یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کی گئی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملازمتوں میں خواتین کا کو ٹہ بڑھایا گیا ہے اور ان کی معاشی خود مختاری کو یقینی بنانے کے لئے غربت اور بیوہ خواتین میں مویشی تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی مناسب نمائندگی کا قانون خوشحال ،صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کی جانب سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کی ترقی کے مشن کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشتگردی ،توانائی بحران،غربت اور بے روز گاری کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا نے اور ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ خوشحالی اور ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے انتخابی منشور کے تمام نکات کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، جمہوریت کے دوام اور جمہور کے حقوق کے احترام کو موجودہ حکومت کی ترجیحات خاص میں اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عوامی مسائل کو خوب سمجھتے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت کو بنا رکھا ہے ، ان کی تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.