پنجاب کے سرکاری سکولوں میں کل یکم اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کا آغازہوگا
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 31 مارچ 2016 20:17
سیالکوٹ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔31مارچ۔2016ء) : پنجاب بھر کے57ہزار سرکاری سکولوں میں آج یکم اپریل 2016ء سے نئے تعلیمی سیشن برائے سال-17 16 20کا آغازہورہا ہے تمام سرکاری سکول انگلش میڈم کلاسوں کا اجراء کررہے ہیں خصوصا نہم و دہم انگلش میڈم سائنس کلا سز کا اہتما م کیا گیا ہے تاہم اردو میڈیم کلاسوں کابھی آپشن رکھا گیا ہے کمپیوٹر اور کامرس کی کلاسیں بھی شروع ہوں گی جس کے لئے تمام ہائی سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریز بھی تمام سہولتوں کے ساتھ میسر ہیں ماہ اپریل میں سرکاری سکولوں میں اول تا نہم کلاسوں میں داخلہ کیا جائے گاجس کے لئے کوئی داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عاشق حسین صدیقی کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت اول تا دہم کے طلباء و طالبات کو مفت کتب مہیا کی جائیں گی مستحق اور نادار طلباء و طالبات کے لئے مفت یونیفارم مہیا کیا جائے گا انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عاشق حسین صدیقی نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور محنتی اساتذہ موجود ہیں ۔(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری او ر احسن طریقے سے سرانجام دیں اور قوم کے نونہالوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔اور سرکاری سکولوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.