حکومت سندھ نے لئیق احمد کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
جمعہ 1 اپریل 2016 20:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) حکومت سندھ نے سیکرٹریٹ گروپ کے 20 کے افسر لئیق احمد کو کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جمعہ کو نوٹی فیکشن جاری کیا گیا۔ روشن علی شیخ سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
حکومت سندھ نے دیگر افسران کے کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جن کے مطابق سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ہیلتھ ڈویلپمنٹ عمران عطاء سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی عبدالرحیم سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں عمران عطاء کی جگہ سیکرٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ رورل ہیلتھ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری محکمہ معدنیات و معدنی ترقی پرویز احمد سیہڑ کو 2سے 6اپریل تک میلبورن آسٹریلیا میں ہونے والی ایک ورکشاپ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.