پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی خطرے سے مل کر نمٹنا چاہئے
دونوں ممالک جغرافیائی،ثقافتی،مذہبی اورتاریخی رشتوں سے منسلک ہیں افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کا کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں استقبالیہ سے خطاب
جمعہ 1 اپریل 2016 20:55
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء) افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے دونوں ملکوں کو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور افغانستان جغرافیائی،ثقافتی،مذہبی اورتاریخی رشتوں سے منسلک ہیں اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کومزیدمستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارتخانہ میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر استقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افغان وزیرخارجہ نے قومی دن کے موقع پرافغان حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی حکومت اورعوام کومبارکباد دی۔(جاری ہے)
انہوں نے حال ہی میں لاہور میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور عرصہ دراز سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
کابل میں متعین پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا کہ پاک افغان کثیر الجہتی اور متحرک تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو دونوں ملکوں کی روایات اور اقدار کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان میں بھی امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔ استقبالیہ میں افغان وزراء، ارکان پارلیمنٹ، کاروباری افراد اور غیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.