پنجاب حکومت اور دینی جماعتوں کا حقوق نسواں بل پراتفاق را ئے کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی دعوت پر مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں علماء کے وفد نے ملاقات کی ،حقوق نسواں بل پر تفصیلی گفتگو کی گئی علماء ، آئینی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بل کا جا ئزہ لیکر اپنی سفار شات مرتب کریگی ،حکومت سفار شات پر قانون سازی کرے گی ‘ سربراہ جے یو آئی (ف)
پیر 4 اپریل 2016 17:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اورجمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں تحفظ حقوق نسواں بل پر اتفاق رائے کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کر لیا گیا ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں علمائے کرام کے وفد نے ان سے ملاقات کی جس میں حقوق تحفظ نسواں بل سے علمائے کرام کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جانے والے وفد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سر براہ پرو فیسر ساجد میر ،جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو،جے یو آئی کے مولانا محمد امجد خان ،جے یو پی کے پیر محفوظ مشہدی جبکہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،علماء بورڈکے چیئر مین مولانا فضل الرحمن ،قر آن بورڈ کے چیئر مین علامہ غلام محمد سیالوی ،وزیر مملکت مولانا امین الحسنات ،مولانا راغب حسین نعیمی شامل تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.