وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کل نادرا سروس سنٹر راولپنڈی کا افتتاح کریں گے
اس میگا سنٹر میں شناختی کارڈ، بچوں کی رجسٹریشن، فیملی رجسٹریشن کے علاوہ پاسپورٹ بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی،نئے سنٹر پر شناختی کارڈ کے سارے مراحل ایک ہی کاؤنٹر پر مکمل ہو جائیں گے
پیر 4 اپریل 2016 22:42
اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان (منگل) کو نادرا سروس سنٹر راولپنڈی کا افتتاح کریں گے ۔ اس میگا سنٹر میں عوام الناس کو شناختی کارڈ، بچوں کی رجسٹریشن، فیملی رجسٹریشن کے علاوہ پاسپورٹ بنوانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔ میگا سنٹر میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا دیگر کسی ضرورت کیلئے آنے والے درخواست گزاروں کو کم سے کم وقت میں یہ سہولتیں مہیا کی جائیں۔
نادرا کے روائتی دفاتر میں جانے والے ہر درخواست گزار کو درخواست کا عمل مکمل کرنے کے لئے کہ جس میں ٹوکن لینا، تصویر بنوانا، فنگر پرنٹس و دیگر مراحل شامل ہیں مختلف کاؤنٹرز تک جانا پڑتا ہے اور ہر کاؤنٹر پر انتظار کرنا پڑتا ہے جو بعض اوقات انکے لئے پریشانی کا باعث بھی بنتا ہے ۔(جاری ہے)
نئے سنٹرزکی خاصیت یہ ہے کہ شناختی کارڈ کے سارے مراحل ایک ہی کاؤنٹر پر مکمل ہو جائیں گے ۔
اس سنٹر میں ہر ایک کاؤنٹر پر تمام ضروری سہولتیں مثلاً کیمرہ، فنگر پرنٹس لینے والی مشین وغیرہ مہیا کر دیئے گئے ہیں تاکہ ایک ہی کاؤنٹر پر یہ تمام مراحل مکمل ہو سکیں۔ میگا سنٹرز کا ایک حصہ پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے مختص کر دیا گیا ہے جس میں نادرا کا سٹاف اور پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا افسرپاسپورٹ سے متعلقہ فرائض سرانجام دیں گے۔ میگا سنٹرز میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آنے والے 85درخواست گزاروں جبکہ پاسپورٹ کے 96درخواست گزاروں کیلئے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ شروع میں یہ سنٹر معمول کے دفتری اوقات میں خدمات سر انجام دے گا تاہم بعد میں اس کے اوقات میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزیرِداخلہ نادرا ہیڈ کوارٹرز میں آن لائن پاسپورٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔آن لائن پاسپورٹ سسٹم کی بدولت پاکستانی شہری جن کے پاس شناختی کارڈ یا نائی کاپ ہے کہیں سے بھی اپنے پاسپورٹ کیلئے انٹرنیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ نادرا کے بنائے گئے اس سسٹم میں ابتدائی طور پر پاسپورٹ کی تجدید کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے جسے بعد میں نئے اور گمشدہ پاسپورٹ کے دوبارہ اجراء کے لئے بھی مہیاکر دیا جائے گا۔ اس سسٹم کے تحت پاسپورٹ فیس کی وصولی ویزہ، ماسٹر کارڈ اور دیگر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ہوگی۔ امیگریشن اور پاسپورٹ کے مروجہ اصولوں کے تحت موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں کو نمٹایا جائے گا۔اس سسٹم کے تحت اگر درخواست گزار سے مزید معلومات کا حصول ضروری سمجھا جاتا ہے تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر درخواست گزارکو نزدیکی دفتر یا سفارت خانے بلواسکتا ہے۔ درخواست مکمل ہونے اور منظور ہونے پر درخواست گزار کو اس کا پاسپورٹ ڈی ایچ ایل یا ٹی سی ایس کے ذریعے بھجوا دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.