کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرادی

منگل 5 اپریل 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت44 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک نے بجلی سستی کرنے کی درخواست فروری کی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 14 اپریل کواسلام آباد میں کرے گا۔چیئرمین نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :