پانامہ لیکس کے حوالے سے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکن ممی ڈیڈی اور برگر ٹائپ ہیں،رانا ثنا اللہ
بدھ 6 اپریل 2016 13:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکن ممی ڈیڈی اور برگر ٹائپ ہیں، محض الزام کی بنیاد پر ہر کسی کو مجرم نہیں ٹھہرا سکتے،وزیراعظم کے کمیشن کے قیام کے اقدام کو عوام نے سراہا ہے،تہمینہ درانی کی تنقید جمہوریت کا حسن ہے، اس تنقید سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہم کتنے جمہوری لوگ ہیں۔
وہ بدھ کو یہاں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے کمیشن کے قیام کے اقدام کو سراہا گیا ہے، پانامہ لیکس تحقیقات سے سچ اور جھوٹ کا پتہ چل جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریٹائرجج نیب یا الیکشن کمیشن کا سربراہ ہو سکتا تو جوڈیشل کمیشن کا کیوں نہیں، کمیشن کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ دوسرے ملک میں بنی کمپنی کے تحقیقات ہو سکتی ہیں یا نہیں، تمام معاملات قانونی ہیں ہر پہلو کا جائزہ لینا ہو گا، محض الزام کی بنیاد پر ہر کسی کو مجرم نہیں ٹھہرا سکتے، دنیا میں الزام لگانے پر پکڑ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی کی تنقید جمہوریت کا حسن ہے اور اس کی تنقید سے اندازہ لگائیں کہ ہم کتنے جمہوری لوگ ہیں، قانون ملک کے اندر اور باہر بھی کاروبار کی اجازت دیتا ہے، اگر کسی کو کمیشن پر تنقید ہے تو اپنا مشورہ دے، شامل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو انکوائری سے کوئی نہیں روک سکتا، اس معاملے پر سپریم کورٹ نوٹس لے سکتا ہے، اس مسئلے کیلئے بحث کا بہترین فورم سینیٹ اور قومی اسمبلی ہے، پی ٹی آئی کے مٹھی بھر کارکن ممی ڈیڈی اور برگر ٹائپ ہیں جو احتجاج کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.