کراچی ،این اے 245اورپی ایس 115میدان سج گیا،پولنگ کل ہوگی،رینجرزکو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے
بدھ 6 اپریل 2016 14:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115میں میدان سج گیاہے،پولنگ کل(جمعرات)ہوگی۔پر امن پولنگ کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے رینجرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے۔ قومی اسمبلی کے 33 اور صوبائی اسمبلی کے 80 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دے دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔7اپریل کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رینجرز کو مجسٹریٹی اختیارات حاصل ہوں گےٍ رینجرزموقع پر ہی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں اور شرپسند عناصر کو سزا دے سکے گی ۔ڈیوٹی پر موجود 300 سے زائد پریزائڈنگ افسران کو بھی مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے پولیس ایکشن پلان کے مطابق قومی اسمبلی میں 4ہزار اور صوبائی اسمبلی میں ڈھائی ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گےٍ قومی اسمبلی کے حلقہ 245 میں شارع نور جہاں اور کٹی پہاڑی کے اطراف قائم تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ عبداللہ شپ اونر گورنمنٹ کالج اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں قائم پولنگ اسٹیشنز کو بھی حساس قرار دے دیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.