پنجاب میں نرسنگ ڈپلومہ کی بجائے ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 9 اپریل 2016 16:54
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ میں نرسنگ شعبہ کی ترقی اورنرسوں کو اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں اور صوبے میں نرسنگ ڈپلومہ کے بجائے بی ایس سی نرسنگ ڈگری پروگرام شروع کیا جا رہاہے،اس مقصد کیلئے پنجاب کے 45نرسنگ سکولوں کوڈگری کالجز میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات پنجاب میں نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن اورڈگری پروگرام شروع کرنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، پرووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جنید سرفراز خان، کنسلٹنٹ ٹی آر ایف ڈاکٹر احسان ترین، ڈی جی نرسنگ نصرت سعیدہ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ظہیر عباس ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصر شاکر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور پی ایس پی یو سے ڈاکٹر زاہدہ سرور نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.