چاند دیکھنے پر اختلافات کو دور کرنے ، رویت ہلال کمیٹی از سر نو تشکیل دینے کے منصوبے پر کام شروع

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) حکومت نے چاند دیکھنے پر اختلافات کو دور کرنے اور کمیٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی از سر نو تشکیل دینے کے منصوبے پر کام کا آغاذکر دیا۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتا یا کہ وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کے دوبارہ انتخاب کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ موجودہ رویت ہلال کمیٹی کو کوئی رسمی قانونی تحفظ حاصل نہیں اور یہ جنوری 1974میں قومی اسمبلی کی جانب سے اختیار کردہ قرار داد کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو گریڈ 20 کے علاوہ اجلاس کے دن سفری اور یومیہ الاونسز ایک ہزار روپے موبائل جارجز دیئے جاتے ہیں۔رویت کمیٹی کے ممبران کا انتخاب وزیر برائے مذہبی امور کرتے ہیں جبکہ کمٹی کے چیئر میں کا انتخاب تین سال کیلئے جاتا ہے۔تا ہم موجودہ چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان 13ستمبر 2001سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

متعلقہ عنوان :