کرک ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:43

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) کر ک کے علاقے زرخان کلہ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بابل خیل پل کے قریب انڈس ہائی وے کرک پر ٹرک نمبر 7330پشاور مخالف سمیت سے آنیوالے موٹر سائیکل سے تصادم کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد یوسف سرپر چھوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسراشخص جمال خان شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں فوری طورپر پشاور منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ٹرک ڈرائیور گرفتار کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :