حکومت صوبے کے حقو ق کا تحفظ ،مفادات پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کریگی،پرویزخٹک
ہم چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستا ن یکساں ترقی چاہتے ہیں مگر اپنے حقو ق کا بھر پور تحفظ کرینگے ملک میں ہمیشہ غریب کا ستحصال کیاگیا ،ہمیشہ استاد ،پولیس کے سپاہی ،محکمہ مال کے پٹواری پر سیاست ہوتی رہی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 9 اپریل 2016 20:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاک چائنہ اقتصادی راہدار ی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے حقو ق کا تحفظ کرے گی اور اس سلسلے میں صوبے کے مفادات پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل ریور نوشہرہ کلاں میں ویلج ناظم کابل ریور محمد اویس خان، انعام اللہ خان اور ان کے پورے خاندان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسے اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محمد اویس اوران کے ساتھیوں کو پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائی اور ان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا جلسے کی صدرارت انعام اللہ خان نے کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ڈسٹرکٹ نائب ناظم اشفاق احمد خان، تحصیل نائب ناظم زرعالم خان، اویس خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی کونسلرز زاہد حیات جاوید خان، نوشیر خان، ناصر علی شاہ بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے اقتصادی راہداری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مراعات سنٹرل روٹ کودی جارہی ہیں وہی مراعات اگر خیبرپختونخوا کو نہیں دی جاتیں تو میں یقین دلاتاہوں کہ صوبائی حکو مت صوبے کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.