فیصل آباد میں زہرخورانی سے دو کمسن بچے جان بحق
اتوار 10 اپریل 2016 16:21
فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اپریل۔2016ء) فیصل آباد میں زہریلی چیز کھانے سے دو کمسن بچے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ چک نمبر 556 گ ب نلے والا کے رہائشی رمضان اور شوکت کے کمسن بچے تین سالہ عبداللہ اور پانچ سالہ شان زہریلی چیز کھانے سے بیمار ہوئے اور ان کو پیٹ میں درد ہوا۔
(جاری ہے)
انہیں علاج کیلئے مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر افاقہ نہ ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد لے جانے کا کہا۔
الائیڈ ہسپتال لے جاتے ہوئے دونوں بچے پیٹ درد کی شدت کے باعث راستہ میں دم توڑ گئے۔ مرنے والے بچوں کی لاشیں جب ان کے آبائی علاقہ میں پہنچیں تو ہر طرح کہرام برپا ہوگیا۔ کمسن بچوں کے کسی زہریلی چیز کھانے سے ہونے والی اموات پر ہر طرف سوگ کی کیفیت چھاگئی اور ہر آنکھ پرنم نظر آئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.