وزیراعلیٰ اور ”امانت سکیم“ میں انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے درمیان فو ن پر دلچسپ گفتگو
اتوار 10 اپریل 2016 16:34
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ”امانت سکیم“ کی پہلی قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والے خوش نصیبوں کے درمیان فو ن پر انتہائی دلچسپ انداز میں گفتگو ہوئی اورانہیں شہبازشریف کی آواز سن کر خوشگوار حیرت ہوئی۔قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے والے افراد کے موبائل نمبر زسکرین پر نمودارہوئے تو وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں ان خوش نصیبوں سے بات بھی کرنا چاہتا ہوں جس پر وزیراعلیٰ کی خوش نصیبوں سے فون پر بات کرائی گئی،عمرے کا ٹکٹ جیتنے والے ڈاکٹر آصف علی کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سکیم کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت شاندار سکیم ہے اوراس سے بہت فائد ہ ہوگا۔
عمرے کا ٹکٹ جیتنے والے دوسرے خوش نصیب سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پوچھا کہ کون صاحب بات کررہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آپ نے کس سے بات کرنی ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آپ کا خادم شہبازشریف بات کررہاہوں۔دوسری طرف سے آواز آئی جی فرمائیے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کی ہنڈا70 موٹر سائیکل سکیم میں نکلی ہے کیا آپ خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ زیادہ خوشی نہیں ہوئی جس پر وزیراعلیٰ سمیت تمام شرکاء ہنس دےئے اور وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلی بار آپ کی کار نکل آئے۔
قرعہ اندازی میں ہنڈا سٹی کار جیتنے والے خوش نصیب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں آپ کا خادم شہباز شریف بات کررہا ہوں آپ کی گاڑی انعام میں نکلی ہے کیا آپ کو یقین آگیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہالیکن دوسری دفعہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ میری گاڑی نکلی ہے اور مجھے یقین آگیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس خوش نصیب کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کا انعامات جیتنے پر اس قسم کا ردعمل اس سکیم کی شفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.