صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ خوف وہراس سے عمارتوں سے باہرنکل آئے

اتوار 10 اپریل 2016 17:48

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ گھروں اور دکانوں سے خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے اور استغفر اللہ کی ورد کر تے رہے ۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جھٹکے 20سے30سیکنڈ تک جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ضلع کے شہروں صوابی ، ٹوپی ، گدون آمازئی، چھوٹا لاہور ، تورڈھیر، یار حسین، کرنل شیر کلے ،زیدہ، مرغز ،آدینہ ، اسماعیلہ اور دیگر علاقوں میں 3بج کر 29منٹ پر زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت میں اضافہ ہو تا لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور دکانوں سے نکل کر کلمہ طیبہ کی ورد کر نے لگے تاہم ضلع بھر سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :