سنی لیون کی سپر ہیرو فلم بنانے پر گہری دلچسپی

پیر 11 اپریل 2016 12:58

سنی لیون کی سپر ہیرو فلم بنانے پر گہری دلچسپی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اپریل۔2016ء) ٹی وی رئیلٹی شوز ، فلم اور آئیٹم سانگ کے بعد اب سنی لیون نے فلمسازی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔بالی ووڈ کی کینیڈین نژاد اداکارہ سنی لیون نے فلم سازی کی تیاری شروع کردی ہے جس میں وہ خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، اپنے انٹرویو میں سنی لیون نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں وہ خود اس میں مرکزی کردارادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ اور تیکنیکی حوالوں سے تیاریاں جاری ہیں۔ امید ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں برس جولائی یا اگست میں شروع کردی جائے گی۔سنی لیون اس کے علاوہ سپرہیرو فلم بنانے پربھی گہری دلچسپی لے رہی ہیں تاہم اس فلم پر کام بعد میں کیا جائے گا، الگ الگ انداز کی فلمیں بنانے کے حوالے سے سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے یہ سمجھتی ہیں کہ مختلف موضوعات پر فلمیں بنانا کاروباری لحاظ سے بھی ایک اچھا منصوبہ ہے۔

متعلقہ عنوان :