بھارت نے پاکستان کو 5-1 شکست دے کر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
ایس وی سنیل کو دو گول سکور کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا
منگل 12 اپریل 2016 17:11
ایپوہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اپریل۔2016ء) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی، بھارت کی طرف سے ایس وی سنیل نے دو جبکہ منپریت سنگھ، تلوندر سنگھ اور روپندر پال سنگھ نے ایک ایک گول کیا، محمد عرفان نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا۔ مسلسل تین شکستوں کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سلطان شاہ ہاکی کپ کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے کوارٹر کے چوتھے منٹ میں بھارت نے منپریت سنگھ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کر لی مگر تین منٹ بعد پاکستان کے کپتان محمد عرفان نے پنلٹی کارنر پر گول کرکے میچ برابر کر دیا۔(جاری ہے)
دسویں منٹ میں بھارت کی جانب سے ایس وی سنیل نے دوسرا گول کر دیا۔
اس طرح پہلے کوارٹر میں بھارت نے ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل کی۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا اور کوئی بھی ٹیم گول سکور نہ کر سکی۔ تیسرے کوارٹر کے 11 ویں منٹ میں بھارت نے ایس وی سنیل کے ذریعے تیسرا گول کر دیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر میں بھارت کھلاڑی مکمل طور پر چھائے رہے اور مزید دو گول کرکے ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ 50 ویں منٹ میں تلوندر سنگھ اور 54 ویں منٹ میں روپندر پال سنگھ نے گول کیا۔ مسلسل تیسری شکست کے بعد پاکستان اب فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے، گرین شرٹس کو دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں پاکستان نے اب تک واحد کامیابی کینیڈا کے خلاف حاصل کی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.