سکیورٹی خدشات ، شہر بھر کے سینماء گھروں کو سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے ،کسی نا گہانی صورتحال سے بچاؤ کیلئے تجاویز پر مبنی مراسلہ ارسال
سینماء گھروں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی او ر ان پر خاردار تاروں کی تنصیب کی جائے،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دیدی گئی سینماء گھروں میں داخلے کے راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں ،ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر انتظامات کا جائزہ لیں گی ‘ ڈی سی او لاہورمحمد عثمان
منگل 12 اپریل 2016 23:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے سینما گھروں کو سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے اور کسی نا گہانی صورتحال سے بچاؤ کے لئے تجاویز پر مبنی مراسلہ ارسال کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سینما گھروں میں سکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دہیے ہیں۔
اس ضمن میں ڈی سی اولاہو ر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر بھر کے تمام سینما گھروں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔مراسلے کے متن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سینما گھروں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی او ر ان پر خاردار تاروں کی تنصیب کی جائے ۔جبکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.